فیاض الحسن، شاہ کو خوش کرنے کیلئے کشمیری برادری پر الزام تراشی نہ کریں ،یاسر بٹ
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنماء یاسر بٹ نے کہا ہے کہ کشمیری برادری کے حوالے سے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی نازیبا زبان کی مذمت کرتے ہیں۔ ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ فیاض الحسن شاہ کو خوش کرنے کے لئے کشمیری برادری پر الزام تراشی نہ کریں ۔ان کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کو ووٹ دینے والے بھی کشمیری ہی ہیں جن کے ووٹوں سے وہ منتخب ہو کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر فیاض الحسن چوہان نے معافی نہ مانگی تو کشمیری براداری ان کے خلاف ملک بھر احتجاجی مظاہرے کرے گی۔