یوتھ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی؛ذکی بٹ
اسلام آباد (سٹی رپورٹر) ڈپٹی جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ نارتھ پنجاب ذکی بٹ نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں یوتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی اور اسے کامیاب بنائے گی۔ گلوبل وارمنگ سے نپٹنے کیلئے شجرکاری بھی کی جائے گی اور ماحول کو آلودگی سے جو سنگین بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں، ان سے عوام کو نجات دلانے کے لئے یہ مہم بہت خوش آئند ہے۔ تمام شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس میں اپنا حتیٰ المقدور حصہ ڈالنا چاہیے۔