صاف ستھرا اور گرین گوجرخان بنانے کے ہر قدم کی حمایت کرتے ہیں،شاہد صراف
گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان کو صاف ستھرا اور خوبصورت اور گرین گوجرخان بنانے کے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں بلدیہ اپنے وسائل سے بڑھ کر اس کام میں اپنا حصہ ڈالے گی گوجرخان گرین ٹیم کے نوجوانوں کا جذبہ قابل تحسین ہے ان خیالات کااظہار چیئرمین بلدیہ الحاج شاہد صراف نے چوک ریلوے روڈ میں گوجرخان گرین ٹیم کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت بنائے جانے والے پارک کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے ہمراہ راجہ سہیل کیانی، سید ندیم عباس بخاری، ملک محبوب، چاند مبین، مرزا منور ، حاجی بشیر، حاجی رحیم بھی تھے اس موقع پر صدر نوید طاہر اور اویس چوہدری نے چیئرمین بلدیہ کو گرین ٹیم کے حوالہ سے بریفنگ دی چیئرمین شاہد صراف نے شہر کو صاف ستھرا بنانے کی مہم کے حوالہ سے ٹیم کے جذبہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا انہوں نے گوجرخان گرین ٹیم کے زیر انتظام بنائے جانے والے پارکوں میں پانی کے کنکشن لائٹس اور آہنی حفاظتی جنگلے لگانے کا اعلان بھی کیا ۔