بیول ، تجاوزات کی بھرمار ، شہریوں کا متعلقہ اداروں سے کاروائی کا مطالبہ
بیول( نامہ نگار) شہر میں تجاوزات کی بھرمارہے، عوامی وسماجی حلقوں کا تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بیول مین اڈہ چوک،بیول سموٹ روڈ،بیول جبر روڈ،بیول گوجرخان روڈ اور اندرون شہر کی طرف جانے والی روڈ پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہے دکانداروںنے اپنے ٹھیے روڈ پر لگا رکھے ہیں عرصہ درا ز سے بیول شہر میں تجاوزات کے خلاف کوئی آپریشن نہیں ہوا ، روز بروز تجاوزات میں اضافہ ہورہا ہے موجودہ حکومت ہر شہر میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کررہی ہے لیکن بیول شہر میں تاحال کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں ہوئی اور نہ ہی دکانداروں کو کوئی نوٹس دیئے گئے ہیں، تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو۔