ایئریونیورسٹی کے اختر عباس نے پی ایچ ڈی کر لی
اسلام آباد (جنرل رپورٹر) ایئر یونیورسٹی کے لیکچرار اختر عباس نے تھیسز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کر لی ۔انگلش لسانیات و ادب کے عنوان پر اختر عباس نے اپنی تحقیق میں پاکستان میں چھپنے والے تحقیقی مقالوں کی لسانی خصوصیات اور مقامی اور بین الاقوامی محققین پر مرتب ہونے والے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے یہ تحقیق یقینی طور پر ایئر یونیورسٹی اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے کی صلا حیت رکھتی ہے۔ اختر عباس مذید تحقیق کا بھی ارادہ رکھتے ہیں اس ضمن میں وہ ایچ ای سی سے رہنمائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اْن کی اِس تحقیق کو نامور ماہر لسانیات پروفیسر ڈاکٹر وسیمہ شہزاد نے اپنی زیر نگرانی مکمل کروایا ہے۔جڑواں شہروں کے تعلیمی حلقوں نے اس اعزاز پر ایئریونیورسٹی کے سکالر اختر عباس کو مبارک باد دی ہے ۔