سڑک کی تعمیر کے منصوبہ پرتختی لگانے کامعاملہ ، پی ٹی آئی رکن نے تعمیر رکوا دی
گوجرخان (نامہ نگار)سڑک کی تعمیر کے منصوبہ پرتختی لگانے کا پھڈا ، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے تکیہ بابارحیم شاہ تا صندل روڈ کی تعمیر رکوا دی ایم پی اے عوامی مسائل حل کریں نہ کہ اضافہ کریں تختی کاشوق ہے تو لگا دیتے ہیں کام میں رکاوٹ نہ ڈالیں صندل اور دیگر علاقوں کے رہائشی سراپا احتجاج ، پوٹھوہار پریس کلب میں راجہ محسن صغیر بھٹی، طاہر راحیل اعوان، افتخاروزیر، غضنفر کیانی، راجہ اسد کونسلر کی پریس کانفرنس اس موقع پر سید کاظم علی نقوی سعادت حسین نومی بٹ حاجی لیاقت راجہ اعجاز محمود راجہ فیصل اسحاق سمیت درجنوں افراد موجود تھے راجہ محسن صغیر بھٹی نے کہا کہ تکیہ بابارحیم شاہ تا صندل روڈ بنیادی اہمیت کی حامل ہے غربی گوجرخان سے لنک کرنے والی اس سڑک سے چار سے پانچ لاکھ افراد مستفید ہو تے ہیں سابق لیگی ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی نے اس سڑک کی تعمیر کیلئے دو کروڑ کے لگ بھگ فنڈزریلیز کئے سڑک پر سترفیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے لیکن اب پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید کوثر بار بار اس کی تعمیر میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اب کام رکوا دیا ہے ایم پی اے کا یہ عمل کسی صورت قابل برداشت نہیں راجہ محسن صغیر بھٹی نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک ہونا چاہیے لیکن ان کی پارٹی کا مقامی ایم پی اے اپنے ہی قائد کی بات کو رد کر رہا ہے ۔