بیول میں فری میڈیکل کیمپ ، 300سے زائد مریضوں کا چیک اپ
بیول( نامہ نگار)بیول انٹر نیشنل ہسپتال میں ڈاکٹر عتیق الرحمن کی زیر نگرانی ایک فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں میڈیکل سپیشلسٹ ،چائلڈ سپیشلٹ ،ڈینٹل سرجن، گائنا کالوجسٹ،ہارٹ سپیشلٹ نے 300 سے زائد مریضوں کو چیک اپ کیا اور تمام مریضوں کو فری ادویات بھی فراہم کی گئیں بیول انٹر نیشنل ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر عتیق الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد اہلیان علاقہ کو علاج معالجہ کی تمام تر سہولیات فراہم کرنا ہے اور اپنے مقصد میں کافی حدتک کامیاب ہوچکے ہیں ۔