وزیر داخلہ بیٹے کی تلاش میں والدین کی مدد کریں
مکرمی! ہمارا لخت جگر محمد عمران احمد تین روز قبل شکریال النور کالونی سے لاپتہ ہوا تھا معلوم نہیں وہ کہاں ہے؟ والدین بیٹے کی جدائی میں رو رو کر ہلکان ہو گئے ہیں۔ والدہ کی حالت قابل رحم ہے۔ ہم وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ بیٹے کی تلاش میں مدد کریں ا ﷲکریم آپ کو اس کا اجر دے گا۔(نظام احمد (والد) شکریال راولپنڈی۔ 0345-0734015)