چیف جسٹس آف پاکستان سے التجاء
مکرمی : میرے خاوند کے قاتلوں کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان سخت ایکشن لیں۔ مجرم بااثر ہونے کی وجہ سے آزاد گھوم رہے ہیں۔ یہ واقعہ 21 جنوری 2017 کا ہے، گائوں لمسیاں لڑاں پیروٹ پولیس سٹیشن کوہالہ ضلع ایبٹ آباد کا ہے میرا خاوند محمد یاسر عباسی گھر کے قریب کسی عزیز کے جنازہ میں شریک تھے اسی دوران محلے کے بااثر افراد نے فائرنگ کر کے میرے شوہر کو ہلاک کر دیا۔ اس کے بعد لاش کو مسخ کیا گیا ۔ ملزمان کی بآسانی ضمانت ہو گئی۔ میں اکیلی بیوہ اور تین چھوٹے بچے ہیں خدارا مجھے انصاف دلایا جائے اور مجرمان جو آزاد گھوم رہے ہیں انہیں قرار واقعی انصاف دلایا جائے۔ ( بیوہ محمد یاسر عباسی گائوں لمسیاں لڑاں پیروٹ پولیس سٹیشن کوہالہ ضلع ایبٹ آباد )