ایم این ا ے صداقت علی عباسی یوسی گہل مری میں قلت آب ختم کرائیں
مکرمی! ہم ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور ممبر صوبائی اسمبلی میجر (ر) لطاسب ستی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈھوک لس یوسی گہل مری میں پانی کی شدید قلت کو ختم کرائیں‘ خواتین کو پانی لانے کے لئے دور دراز جانا پڑتا ہے لہذا فوری طورپر پر اہل علاقہ کے لئے واٹر سپلائی سکیم کا اجراء کیا جائے۔ پانی کے علاوہ سفری دشواریاں بھی زیادہ ہیں۔ پانی کے مسئلہ کو ترجیح بنیاد پر حل کرایا جائے اور ڈھوک لس کے لئے ایک کلو میٹر سڑک کا بھی ٹینڈر کیا جائے کیونکہ یہاں رہنے والوں کی اکثریت مزدور پیشہ ہے ان کی اور خواتین کی دعاؤں لیں۔(ریحانہ اشفاق عباسی‘ لس کوٹھا مری)