اداکار ہ میرا کی طرف سے اپنے وکیل کو بھجوائے گئے فیس کے چیک بائونس ہو گئے، ایڈووکیٹ نے نوٹس بھیج دیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) اداکارہ میرا کی طرف سے فیس کی مد میں اپنے وکیل بلخ شیر کھوسہ ایڈووکیٹ کو بھجوائے گئے چیک بائونس ہو گئے۔ اداکارہ میرا نے بلخ شیر کھوسہ کو کیس کی فیس کی مد میں 15 لاکھ دینے تھے۔ اداکارہ میرا نے 15 لاکھ کے چیک دیے اور وہ چیک بھی بائونس ہو گئے۔ بلخ شیر کھوسہ ایڈووکیٹ نے اداکارہ میرا کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔