شہری کو مرغا بنانے والا وارڈن نوکری سے فارغ
لاہور(نامہ نگار)شہری کو مرغا بنا کرکان پکڑوانے والے ٹریفک وارڈن عالمگیر کو نوکری سے برخاست کر دیاگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن عالمگیر نے چند روز قبل ایک شہری کومرغا بنا کر تشدد کیاتھا۔جس کی فوٹیج منظر عام پر آنے پر سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے انکوائری کے احکامات جاری کئے تھے۔ الزمات ثابت ہونے پر عالمگیرکو نوکری سے برخاست کر دیا ہے اور کہا ہے کہ شہریوں سے نارواسلوک ہرگز برادشت نہیں کیا جائے گا،اختیارات سے تجاوزکرنے والوں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں،سڑکوں پر شہریوں کے حقوق کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔ٹریفک وارڈنز پہلے سلام،پھر کلام کے اصولوں کو اپنائیں۔