فیاض الحسن حیثیت میں رہ کر بات کریں، ان کا چیئرمین بھی زرداری کا مقابل نہیں: پیپلزپارٹی
لاہور+ کراچی (این این آئی+ آئی این پی) پیپلزپارٹی پنجاب نے صوبائی وزیر اطلاعات کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے فیاض الحسن چوہان اپنی حیثیت میں رہ کر بات کریں۔ حسن مرتضیٰ نے کہا آصف زرداری کو ان کے سیاسی مخالفین نے مرد حر کا خطاب دیا۔ پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامرہ نے فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا چھوٹا آدمی بڑی بات، چوہان کا چیئرمین بھی زرداری کا مدمقابل نہیں۔ حکومت چلانے کے لئے آصف زرداری جیسا ویژن اور دانش چاہئے۔