لیفٹیننٹ کر نل (ر) عماد محمود کو پی ٹی وی میں ایم ڈی کااضافی چارج دے دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان ٹیلی ویژن نیوز میں ڈائریکٹرلفٹیننٹ کر نل (ر) عماد محمود کو پی ٹی وی میں ایم ڈی کااضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے نوٹیفیکشن بھی جاری ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز لیفٹیننٹ کر نل (ر) عماد محمود جو کہ پی ٹی وی میں ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کر رہے تھے اب ان کو منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پی ٹی وی کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا ہے جسکا وزارت اطلاعات نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔