راولپنڈی: بچی پر تشدد کی ملزمہ گرفتار نہ ہو سکی شوہر کی ضمانت منظور،کنزہ کا بیان ریکارڈ
اسلام آباد (بی بی سی) گھریلو ملازمہ پر تشدد کے الزام میں جبکہ مقامی عدالت نے اْن کے خاوند ڈاکٹر محسن ریاض کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ہے۔ خاتون سرکاری افسر کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ عدالت نے مقامی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزم محسن ریاض کو 29 اکتوبر تک گرفتار نہ کیا جائے جبکہ عدالت نے ملزم کو حکم دیا ہے کہ وہ اس مقدمے میں شامل تفتیش ہوں۔ اس مقدمے کی تفتیش کرنے والے پولیس حکام اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے اہلکاروں نے 11 سالہ کنزہ شبیر کو مقامی عدالت میں پیش کیا اور مقامی عدالت کے جج نے ان کا ضابطہ فوجدرای کی دفعہ 164کے تحت بیان قلمبند کرنے کے بعد دوبارہ اْنھیں بچوں کے حفاظت کرنے والے محکمے یعنی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تحویل میں دے دیا۔