دونوں خواتین کیساتھ جنسی مراسم رضامندی سے قائم کئے، سکالر طارق رمضان کا اعتراف
پیرس (اے ایف پی) پیرس میں 2 خواتین سے زیادتی کا الزام لگنے کے بعد فرانسیسی سکالر طارق رمضان نے اعتراف کیا کہ جنسی تعلقات میں دونوں کی مرضی شامل تھی۔ قبل ازیں وہ جسمانی لمس کے دعوے کو مسترد کرچکے ہیں۔ یہ واقعہ 2009ء اور 2012ء میں پیش آیا تھا۔