بائیو تھنول ایندھن کی تیاری کیلئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا ترک یونیورسٹی سے مل کر تحقیق کا آغاز
لاہور (سٹاف رپورٹر) بائیو تھنول ایندھن کی تیاری کے لیے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور ترکی کی بارٹن یونیورسٹی کے درمیان تحقیقی منصوبے کا آغازہو گیاترکی کے قونصل جنرل امیراوبزے نے گزشتہ روز جی سی یونیورسٹی میں پراجیکٹ کی تقریبِ رونمائی اور آگاہی سیمینار سے خطاب کیااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بارٹن یونیورسٹی کے ڈین آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر احمت کارداغ کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان 95فیصد سے زائد اپنی توانائی کی ضروریات کو در آمد کرتے ہیں۔دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ متبادل ایندھن پر تحقیق کے پراجیکٹس میں ایک دوسرے سے تعاون کریں۔ترکی کے قونصل جنرل امیراوبزے نے دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان مزید تحقیقی اور تدریسی روابط مضبوط کرنے پر زور دیا۔