رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی‘ 13 گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں کارروائی کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ موچکو کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد محمود عرف سناٹا کو گرفتار کیا جس کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے۔ ملزم بھتہ خوری‘ چائنا کٹنگ اور ہوائی فائرنگ جیسے جرائم میں ملوث ہے۔ کلری کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد چنا کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ ملزم اسلحہ کی ذخیرہ اندوزی اور مختلف جرائم کی سہولت کاری میں ملوث ہے۔ سعود آباد‘ بلوچ کالونی‘ موچکو اور شفیع گوٹھ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزمان عبدالباسط عرف نونو‘ محمد نصیر عرف الرٹ‘ امجد خان‘ وقاص شاہ‘ مدثر عرف ناتا‘ فرحان‘ محمد طارق‘ سید رضوان الحق عرف ٹیکسی‘ توحید‘ دانش عرف پاپا‘ نادر پرویز عرف ڈالر‘ کاشف اور شازل عرف چیتا کو گرفتار کر لیا جو ڈکیتی‘ اسٹریٹ کرائمز‘ چوری اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں جبکہ سعود آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان نایاب علی اور صدام حسین کو گرفتار کر لیا جو منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ‘ ایمونیشن‘ مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کی گئیں۔ تمام ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔