کاشتکاروں کو دھان کے مڈھوں کو آگ نہ لگانے کی ہدایت
ملتان( خبر نگار خصوصی)نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے مطابق دھان کے کاشتکار مڈھوں کی تلفی کے لئے انہیں آگ لگانے سے گریز کریں۔ اس اقدام سے زمین کی بالائی سطح پر موجود نامیاتی مادہ کو درجہ حرارت بڑھنے سے ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے اور زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے۔ ترجمان کے مطابق مڈھوں کی تلفی کے لئے گہرا ہل چلائیں اور دھان کے کاشتکار روٹا ویٹر یا ڈسک ہیرو کے استعمال سے دھان کے مڈھوں کو زمین میں ملائیں جس سے زمین کی زرخیزی بڑھتی ہے۔ مڈھوں کو آگ لگانے سے نہ صرف زمین زرخیزی متاثر ہوتی ہے بلکہ فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔