خانیوال: دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے والے کاشتکار کیخلاف مقدمہ درج
خانیوال ( نمائندہ نوائے وقت ) خانیوال کے نواحی علاقہ 15/8-R کے کاشتکار ناصر محمود کیانی نے دھان کے مڈھو ں کو آگ لگائی ہوئی تھی جس پر فیلڈ اسسٹنٹ عاشق حسین کی رپورٹ پر زراعت آفیسر مظہر کلیم کچاکھوہ کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع خانیوال رانا محمد حبیب الرحمن بھی موقع پر پہنچ گئے اور مذکورہ کاشتکار کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کروادیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا محمد حبیب الرحمن نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فصلوں کی باقیات کو ہر گز آگ نہ لگائی جائے۔