بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا: چودھری یاسین‘ ریاض رضا و دیگر
ملتان( نمائندہ نوائے وقت) پیپلزپارٹی ملتان ضلع کے سیکرٹری انفارمیشن چودھری یاسین‘ ریاض رضا‘ خواجہ عمران اور رئیس الدین قریشی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آج برسی کے حوالے سے پیپلزپارٹی شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کے دفتر میں پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع اور شعبہ خواتین کے زیر اہتمام دفترسٹی صدر ملک نسیم لابر کی صدارت میں دعائیہ تقریب منعقد ہوگی ۔ایم سلیم راجہ کے دفتر سٹی سیکرٹریٹ میں شمعیں روشن کی جائینگی۔