واپڈا حکام نے رائے ونڈ کے اردگرد پھیلی ہوئی درجنوں غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں سے بجلی کے ناجائز کنکشن کاٹنے کا حکم دے دیا
رائے ونڈ (نامہ نگار) واپڈا حکام نے رائے ونڈ کے اردگرد پھیلی ہوئی درجنوں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں سے بجلی کے میٹروں کے ناجائز کنکشن کاٹنے کا حکم دے دیا،واپڈا کو عوامی شکایت ملی تھی کہ مقامی مختلف لینڈ مافیا نے شہر کے مختلف حصوں میں وسیع اراضی خرید کر انہیں ہاؤسنگ سکیموں کی شکل د ی ہوئی ہے،جہاں ایل ڈی اے سے منظور کروائے بغیر پلاٹ فروخت کرنا شروع کر دئیے ہیں۔