متحدہ امارات، سیگریٹ، انرجی اور سافٹ ڈرنکس کی فروخت میں 50 فیصد کمی
دبئی (اے پی پی) متحدہ امارات میں منتخب اشیاء پر ٹیکس کے نفاذ سے سیگریٹ، انرجی اور سافٹ ڈرنکس کی فروخت میں 50فیصد کمی ہوگئی۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی اور ابوظبی کے دکانداروںنے کہا ہے کہ صارفین نے سیگریٹ، انرجی اور سافٹ ڈرنکس کی خرید میں واضح کمی کردی ہے۔ دکان داروں کا کہنا ہے کہ منتخب اشیاء پر ٹیکس کے نفاذ کے بعد صارفین جو پہلے سیگریٹ کا پورا پیکٹ خریدتے تھے ، اب چند سیگریٹ پینے پر اکتفا کر رہے ہیں جبکہ انرجی اور سافٹ ڈرنکس کے بجائے لوگوں مختلف جوسز خریدنے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔