پی ٹی سی ایل کا نو ماہ میں 100 ارب روپے کے محصولات کا اعلان
اسلام آباد (پ ر) پی ٹی سی ایل نے رواں مالی سال کے نو ماہ میں 100.5 ارب روپے کے محصولات کا اعلان کیا۔ 30 ستمبر تک کے مالیاتی نتائج کا اعلان اسلام آباد میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔ پی ٹی سی ایل گروپ کے خالص منافع میں 16فیصد اضافہ ہوا جوکہ 11.3 ارب روپے رہا جبکہ مجموعی منافع 35.98 ارب روپے رہا۔ اس عرصے میں پی ٹی سی ایل کے محصولات میں بھی اضافہ دیکھا گیا جوکہ 60.7 ارپ روپے رہا اور یہ 31 فیصد کے تناسب سے بڑھا جبکہ خالص منافع 9.3 ارب روپے اور مجموعی منافع 20.8 ارب روپے رہا۔ پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ولید ارشید نے کمپنی کی مستحکم کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ نتائج ہماری پالیسی اور ہماری ٹیم کے مضبوط عزم کے عکاس ہیں۔‘‘ پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ‘ وائرلیس اور خصوصی ٹیلی کام سلوشنز کے شعبوں میں سٹیٹ آف آرٹ مصنوعات اور مناسب و ارزاں نرخوں پر سروسز کی فراہمی کے ذریعے مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھا رہی ہے جبکہ اس کیساتھ ساتھ پی ٹی سی ایل پسماندہ علاقوں میں بھی اطلاعاتی اور مواصلاتی خدشات کا سلسلہ آگے بڑھا رہی ہے۔