خوراک میں کیلشیم کی کمی عورتوں میں پرائمری ہائیپر پیراتھائیرائیڈزم بڑھانے کی وجہ بنتی ہے: تحقیق
ڈنگہ (نامہ نگار) امریکن طبی ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق خوراک میں کیلشیئم کی کمی عورتوں میں ہارمونل بیماری پی ایچ پی ٹی (پرائمری ہائیپر پیرا تھائیرائیڈزم) کے خطرے کو بڑھانے کی وجہ بنتی ہے۔ کیلشیئم کمی سے پیراتھائیرائیڈ گلینڈ کی کارکردگی بڑھ جاتی ہے اور وہ پراتھائیرائیڈ ہارمونز کی زیادہ مقدار بنانا شروع کر دیتی ہے۔ ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں گردوں میں پتھریاں بننے لگتی ہیں اور بلڈ پریشر ہارٹ اٹیک اور سٹروک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔