سانحہ سیالکوٹ: ملزموں پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی‘ مقدمہ سیالکوٹ منتقل کرنے کی درخواست سماعت کے لئے منظور
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سانحہ سیالکوٹ مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت گوجرانوالہ سے سیشن کورٹ سیالکوٹ منتقل کرنے کی ملزمان کی درخواست عدالت نے سماعت کیلئے منظور کر لی ہے اور سٹیٹ اور فریقین کو 25 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں تاکہ اس درخواست پر بحث کی جا سکے جبکہ ملزمان کے وکلا کی طرف سے پیش کردہ اس درخواست کی وجہ سے گذشتہ روز ملزمان پر ”فرد جرم“ عائد نہ کی جا سکی۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ پہلے درخواست کے منظور ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوگا پھر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ سید افتخار حسین شاہ پر مشتمل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک گوجرانوالہ میں سانحہ سیالکوٹ کی سماعت ہوئی جس میں 18 پرائیویٹ ملزمان اور 9 پولیس اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ پہلے سے ضمانت پر رہا ہونے والے سابق ڈی پی او سیالکوٹ وقار احمد چوہان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
سانحہ سیالکوٹ
سانحہ سیالکوٹ