سابق عالمی نمبرایک روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا نے باسکٹ بال کھلاڑی ساشا دویا چچ کے ساتھ منگنی کرلی ۔
ماریا شرا پووا اور ان کے منگیترایک ہی سکول میں زیرتعلیم رہے ہیں ۔ساشا دویا چچ کا تعلق سلووینیا سے ہے اوروہ لاس اینجلس لیکرز کی طرف سے باسکٹ بال کھلتے ہیں ۔ دونوں کی عمروں میں تین برس کا فرق ہے ماریا شراپوا تئیس برس کی جبکہ انکے منگیتر کی عمر چھبیس برس ہے۔ واضح رہے کہ روسی ٹینس سٹار ماریا شرا پوا عالمی رینکنگ اٹھارہویں نمبرپرہیں ۔