متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریزکھیلنے کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم ابوظہہبی پہنچ گئی، کھلاڑیوں نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ پردستخط کردیئے۔
سترہ کھلاڑیوں اورآٹھ آفیشلز پرمشتمل قومی سکواڈ لاہورسے ابوظہبی پہنچی۔ قومی ٹیم دورے کا باقاعدہ آغازچھبیس اکتوبرکو ٹونٹی ٹونٹی میچ سے کرے گی جبکہ دوسرا ٹونٹی ٹونٹی میچ ستائیس اکتوبرکوکھیلا جائے گا۔ ان میچوں کی آمدنی سیلاب متاثرین کو دی جائے گی۔ اس کے بعد پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچزکھیلے جائیں گے۔ پہلا ون ڈے میچ انتیس اکتوبرکو ہوگا۔ ون ڈے اورٹونٹی ٹونٹی میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کے سپرد کی گئی ہے جبکہ ٹیسٹ میچز میں مصباح الحق کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ کھلاڑی فٹ ہیں اورٹیم جیت کیلئے پرامید ہے، انہوں نے واضح کیا کہ دورے کے دوران ڈسپلن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔