بجلی کے شارٹ فال میں نمایاں کمی کے باوجود شہریوں کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارا نہ مل سکا
پیپکو حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی کل پیداوار گیارہ ہزار نو سو تیرہ میگاواٹ ، طلب بارہ ہزار پانچ سو بہتر میگاواٹ جبکہ شارٹ فال چھ سوانسٹھ میگاواٹ رہ گیا ہے۔ ہایئڈل بجلی کی پیداوارپانچ ہزار تیس میگاواٹ، تھرمل ایک ہزار نو سو بہتر، آئی پی پیپز سے چار ہزار آٹھ سو چورانوے جبکہ رینٹل پاور پلانٹس سے باسٹھ میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ بجلی کے شارٹ فال میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کی ایک وجہ موسم کی شدت میں کمی ہے لیکن لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی نہیں ہو سکی ۔ شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیئہ چھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔