لندن (تجزیہ آصف محمود) برطانوی میڈیا نے پاکستان اور امریکہ کے مابین سٹریٹجک مذاکرات کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2.29 بلین ڈالر کی فوجی امداد حاصل کرنے کے باوجود پاکستان سول نیوکلیئر ڈیل اور مسئلہ کشمیر کو حل کرانے جیسے بڑے مقاصد میں امریکہ کو راضی نہیں کر سکا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن مذاکرات کے دوران بھارت کی طرز پر نیوکلیئر معاہدے کے سوال پر کوئی جواب نہیں دیا۔ اسی طرح امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان پی جے کراﺅلی نے مذاکرات کے دوسرے روز واضح کیا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا اور یہ مسئلہ پاکستان اور بھارت آپس میں بیٹھ کر حل کریں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ماضی میں بھی مسئلہ کشمیر سمیت دیگر معاملات پر ہماری کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ ہم ان چیزوں کو چھوڑ دینگے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو یہ بھی واضع کر دیا ہے کہ بھارت کی قیمت پر پاکستان سے تعلقات نہیں رکھے جا سکتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن پر آمادہ کر لیاہے جس سے پاکستان کیلئے آنیوالے وقت میں مزید مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان ان مذاکرات میں اپنی خود مختاری کا دفاع بھی نہیں کر سکا اور امریکہ کو ڈرون ٹیکنالوجی دینے پر بھی آمادہ نہیں کر سکا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024