پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور دیگر این جی اوز نے کشمیر سنٹر برسلز سے تعاون کا اعلان کر دیا
برسلز (نامہ نگار) کشمیر سنٹر برسلز کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن و دیگر این جی اوز نے پاک بیلجیئم ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں کشمیر سنٹر کی غیر مشروط مدد کا تعاون کا اعلان کر دیا تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کے خلاف متحد و منظم ہو کر تحریک کا آغاز کیا جا سکے ٹکڑوں میں بٹے ہوئے کشمیریوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر یکسوئی کے ساتھ آواز بلند کی جا سکے۔ پاک بیلجیئم ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں پی پی پی بیلجیئم کے صدر ملک وسیم اختر، مسلم لیگ ن کے صدر حاجی پرویز اپنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کشمیر سنٹر آئے اور وہاں موجود دیگر این جی اوز کے نمائندگان سے ملاقاتیں کر کے باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا کہ کشمیر سنٹر قومی مقاصد کے تحت کام کر رہا ہے جس کی مخالفت کرنے والے دراصل پاکستان کے مقاصد سے مخلص نہیں ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہے اور کشمیر سنٹر کو مضبوط کر کے قومی و ملکی مفادات کو تقویت دینا ہو گی تاکہ مقبوضہ کشمیر کو آزاد کر کے پاکستان قائداعظم کے مقاصد کی تکمیل کی جا سکے۔ پاک بیلجیئم کے نمائندوں نے کہا کہ وہ بیلجیئم میں کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔