فتح جنگ (نامہ نگار) کے پی کے حکومت صو بے میں امن و امان بحا ل رکھنے میں مکمل طو ر پر ناکام ہو چکی ہے آئے روز بم دھماکے سیکورٹی فورسز پر حملے اور پار چنار جیسا دلخراش واقعہ حکومت کے پی کے کیلئے لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 4 حاجی ملک ریاست سدھریال نے اپنے ایک بیان میں کیا حاجی ملک ریاست سدھریال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کے پی کے حکومت سرکاری اخراجات پر دھرنے اور احتجاجی جلسے جلوس کر رہی ہے کے پی کے میں حالات انتہائی خراب ہو چکے ہیں ہر روز در جنوں بے گناہوں کو قتل کر دیا جاتا ہے پارا چنار میں درجنوں افراد کی شہادت حکومت کے پی کے کی ناکا می کا بولتا ثبوت ہے مسافربسوں پر فائرنگ معصوم و بے گناہ اور نہتے افراد کے قتل عام کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے جو لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ دار یاں پوری کرنے کی بجائے ہر ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے انھوں نے کہا کہ ایک روز بنوں میں سیکورٹی فورسز کے درجن سے زائد نوجوانوں پر خود کش حملہ کر کے شہید کر دیا گیا کل پارا چنار میں مسافر بسوں پر حملے میں درجنوں بے گناہ افراد مارے گئے ہیں انھوں نے دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں۔
کے پی حکومت امن و امان بحال رکھنے میں ناکام ہوچکی ، ریاست سدھریال
Nov 23, 2024