جی ٹی روڈ پر کھدائی کے بعد ٹھیکیدار گیس پائپ ڈالنے کے بجائے کام چھوڑ کر غائب

Nov 23, 2024

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) خانقاہ ڈوگراں میں محکمہ سوئی گیس کی مجرمانہ غفلت کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔ مین جی ٹی روڈ پر بااثرٹھیکیدار نے کھدائی کر کے پائپ ڈالنے کی بجائے سوئی گیس کے پائپ کو جوڑ کر سڑک کے بیچ میں ہی رکھ دئیے ہیں۔ جس سے بازاروں اور گلیوں میں جانے والے موٹرسائیکل سواروں اور گاڑیاں سڑک کنارے کھڑی کرنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔دو ماہ سے رکھے گئے پائپ کی وجہ سے سڑک تنگ ہو چکی۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے بااثر ٹھیکیدار کی مجرمانہ غفلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں