پنجاب حکومت کا اسموگ سے متعلق بڑا اعلان

 سموگ کی ابتر صورتحال پر لاہور سمیت پنجاب کے 10اضلاع میں جمعہ کو بھی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق نگران وزیراعلیٰ  پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت  کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کا اہم اجلاس ہوا۔جس میں سافٹ سموگ  لاک ڈاؤن لگانے کا جائزہ لیا گیا۔محکموں کی جانب سے رواں ہفتے جمعہ کو  تمام سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کی تجویز دی گئی،جس پر پوری کابینہ نے اس پر اتفاق کیا،سموگ کی ابتر صورتحال پر لاہور سمیت پنجاب کے 10اضلاع میں جمعہ، ہفتہ کو سکولز، کالجز  بند رہیں گے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ  جمعے اور ہفتے کے روز مارکیٹیں 3 بجے کھلیں گی،اتوار کو ہر طرح کا کاروبار بند رہے گا،لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں اسکولز بند ہونگے۔محسن نقوی نےطلبا کو 10ہزارالیکٹرک بائیکس دینےکافیصلہ کرلیا کرتے ہوئے کہا کہ 29نومبرکوبادل آئےتو مصنوعی بارش کریں گے،اتوارکوصبح سے شام 5بجےتک مال روڈپرسائیکلنگ ہوگی،صبح کےوقت ایئرکوالٹی انڈیکس زیادہ ہوتا ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سڑکوں پر پانی کاچھڑکاؤڈبل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو مال روڈ صرف شام پانچ بجے تک صرف سائیکلنگ کے لیے مختص کیا گیا،شہری ماسک کی پابندی کریں ،اس وقت فضائی آلودگی زیادہ ہے،لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، فیصل آباد، ملتان اور سرگودھا ڈویژن شدید سموگ کی لپیٹ میں ہیں،لاہور میں ٹاورز کا معاہدہ فائنل کرلیا ہے،ٹاورز شہر کی فضا کو صاف کریں گے،متاثرہ علاقوں کے دس ہزار طلبہ کو سبسڈی پر الیکٹرک بائیکس دیں گے۔، فیصلہ "10 اضلاع میں شامل" لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاوالدین جمعہ اور ہفتہ مارکیٹ 3 بجے کھلیں گی۔ اتوار کو کاروبار بند ہوگا۔ 29 نومبر کو مصنوعی بارش کروانے کی کوشش ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...