سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔آصف زرداری نے چودھری شجاعت حسین سے اہم ملاقات سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پر کی، انہوں نے ق لیگ کے سربراہ کی خیریت بھی دریافت کی۔ آصف زرداری نے گزشتہ شب وزیراعظم میاں شہباز شریف سے بھی اہم ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں کی تھی۔چودھری شجاعت حسین اور آصف زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر اور ق لیگ کے رہنما چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024