گوجرہ میں سکول کے قریب گندے پانی کا مسئلہ
مکرمی! ٹوبہ روڈ پر واقع حبیب پارک گلی نمبر 1 میں گندے پانی کی نالیوں کا پانی اور فلو ہو کر کئی ہفتوں سے سڑک پر پھیل رہا ہے اس گلی میں پھیلے ہوئے گندے پانی کے اطراف میں قریب ہی بچوں کے دو سکول دارِ ارقم اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول واقع ہیں دوسرے شہریوں سمیت سکول کے ننھے منے طالب علموں کو بھی اس گندے پانی سے گزر پڑتا ہے۔ محلہ داروںکی شکایت پر عملہ صفائی آ کر شکایت کندہ کو بتا کر جاتا ہے کہ آپ کچھ دن صبر کر لیں یہ پانی خود ہی سوکھ جائے گا۔ اہل محلہ نے بہت صبر کر لیا مگر بات نہیں بن رہی لگتا ہے عملہ صفائی کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی ہے جو کام کرنے سے اتر جائے گی اور گندے پانی کے نالوں کی صفائی نہیں ہو رہی ۔ بلدیہ گوجرہ کے حکام کو چاہیے کہ وہ عملہ صفائی کو کوئی ایسا ٹیکہ لگوائیں کہ وہ کام چوری چھوڑ دیں اور اپنی حق حلال کی روزی پر آ جائیں۔
(زاہد رﺅف کمبوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ)