"سگریٹ نشہ کا گیٹ وئے ہے" نوجوانوں میں منشیات کے استعمال میںاضافہ
میلسی(نمائندہ نوائے وقت)نوجوانوں میں منشیات کے استعمال میں روز بروز اضافہ قابل تشویش ہے منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے آگاہی سیشن کا انعقاد قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حسنین شوکت نے ینگ مین سوسائٹی میلسی، ادارہ سوشل ویلفیر، ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن کے زیر اہتمام انسداد منشیات کے حوالے سے "سگریٹ نشہ کا گیٹ وئے ہے" پر طلباء سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا سگریٹ کسی طرح بھی استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے کینسر، ٹی بی، دمہ جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپکٹر محمد عمران فاضل نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات جیسی لعنت سے بچانا ہے بعض تعلیمی اداروں میں بھی یہ لعنت پھیل رہی ہے اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں پر نظر رکھیں پروفیسر باقر علی اور پروفیسر شفیق الرحمن نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنا چاہیے اپنے اردگرد ایسے افراد جو اس لعنت میں مبتلا ہیں ان کو حکومت کی جانب سے بنائے گئے سنٹر میں علاج کرائیں۔
صادق علی مرزا نے کہا موبائل کا غیر ضروری استعمال نہ کریں انہوں نے مزید کہا کہ آج کے بچے کل کے روشن مستقبل ہیں زیادہ سے زیادہ توجہ اور وقت تعلیم کی طرف دینی چاہیے۔