پاکستان کے نمبر ون ریسلر انعام بٹ بیٹی کے باپ بن گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے نمبر ون ریسلر انعام بٹ بیٹی کے باپ بن گئے۔ انعام بٹ کا کا کہنا ہے کہ میرے گھر اﷲ کی رحمت آئی ہے، بیٹیاں رحمت ہوتی ہے جو ماں باپ کی خوشیوں کا باعث بنتی ہیں۔ جلد بیٹی کا نام رکھوں گا، گھر والوں سے کہا ہے کہ وہ بیٹی کا نام رکھیں، پہلی بیٹی پیدا ہوئی ہے جس پر انتہائی خوش ہوں۔