حکومت نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ممتاز قانون دان نعیم بخاری کو تین سال کے لیے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی)کا چیئرمین تعینات کر دیا، فیصلے کا نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا.وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ نعیم بخاری پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن بورڈ کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے اس کے علاوہ نعیم بخاری کو تین سال کی مدت کیلئے پی ٹی وی کا چیئرمین بھی مقرر کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وہ اس عہدے پر تین سال کی مدت کیلئے تعینات رہیں گے، تاہم اس دورانیے سے قبل نعیم بخاری کی جانب سے استعفے کو ان کی صوابدید سے جوڑا گیا ہے،پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان ممتاز ٹی وی اینکر بھی ہیں۔ انہوں نے متعدد ٹی وی چینلوں پر کئی کامیاب پروگرام بھی کیے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024