جاپان کے ہسپتالوں کو کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں جاری اضافے کی وجہ سے دباو کا سامنا ہے۔جاپان کے 47 میں سے 7 اضلاع کے ہسپتالوں میں مریضوں سے بھر جانے والے بستروں کی شرح 30 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔وزارتِ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ روز تک ملک میں 5 ہزار 951 لوگوں کو ہسپتال لے جایا گیاجو 11نومبر کے بعد 7 روز میں ایک ہزار 434 مریضوں یا 32 فیصد کا اضافہ ہے۔11 نومبر تک کسی بھی ضلع میں 40 فیصد سے زیادہ بستر بھر جانے کی اطلاع نہیں تھی لیکن ایک ہفتے بعد یہ تعداد ہیوگو میں بڑھ کر 44 فیصد، اوساکا میں 41 فیصد، ہوکائیدو میں 38 فیصد اور آئیچی و ٹوکیو میں 33 فیصد ہو گئی جبکہ مجموعی طور پر اضلاع پریفیکچرز میں ہسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38