چینی صدر شی جن پھنگ نے عالمی انٹرنیٹ کانفرنس۔انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ فورم کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے جس کا آغاز پیر کو مشرقی چین کے صوبہ ژے جیانگ کے ووژن میں ہوا ہے۔شی نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ آج کی دنیا سائنسی اور ٹیکنالوجی کے انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے ایک نئے دور میں فروغ پارہی ہے جو کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تیزی سے ترقی کا باعث ہے۔
شی نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کے پھیلا کے بعد سے ٹیلی میڈیسن ، ای لرننگ ، شیئرنگ پلیٹ فارمز اور اجتماعی نظاموں کا وسیع طور پر استعمال ہورہا ہے، انہوں نے ایسے میں معاشی بحالی کے فروغ ،دنیا بھر کے ملکوں میں سماجی ترقی کو یقینی بنانے اور نوول کرونا وائرس کے خلاف بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں انٹرنیٹ کے اہم کردار کو سراہا۔خط میں کہا گیا ہے کہ چین دیگر ملکوں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے تاکہ انفارمیشن کے انقلاب کے پیش کردہ تاریخی مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جاسکے، جدت کے ذریعے ترقی کے حصول کی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جاسکے، ڈیجٹیل تعاون میں منصوبے شروع کئے جاسکیں، سائبر سکیورٹی کے لئے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے سائبر اسپیس میں مشرکہ مستقبل پر مبنی نئی برادری کا قیام عمل میں لایا جائے اور انسانیت کے ایک روشن مستقبل کی تشکیل کے لئے مل کر کام کیا جائے۔