نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کل(منگل کو) کابینہ کا اعلان کرینگے

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کل (منگل کو)اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کل( منگل کو) ہونے والی کابینہ کے اعلان کی تقریب کو کورونا وائرس کے باعث محدود رکھا جائے گا۔معاونین نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہار تسلیم نہ کرنے کے باوجود جوبائیڈن اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے جبکہ جوبائیڈن کی جانب سے نامزد وائٹ ہائوس چیف رون کلین اقتدار کی منتقلی پر زور دے رہے ہیں۔رون کلین نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ، وفاقی ایجنسی جنرل سروس ایڈمنسٹریشن اقتدار کی منتقلی کو یقینی بنائے۔