وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اسد عمر کی زیر صدارت سٹیٹ بینک اور نادرا کے سینئر افسران کا اجلاس
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اسد عمر کی زیر صدارت سٹیٹ بینک آف پاکستان اور نادرا کے سینئر افسران کا اجلاس ہوا جس میں کامیاب جوان یوتھ کارڈ کے اجراء کے امور تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ ملک بھر میں نوجوانوں کی فنانشل انکلوژن اور انھیں معاشی طور پر بااختیار بنانا یقینی بنایا جا سکے ۔ وزیر اعظم کامیاب نوجوان پروگرام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یوتھ کارڈ حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے جس کے تحت فنانشل انکلوژن اور مراعات کے ذریعے نوجوانوں کو کتب ، ریلوے اور فضائی سفر کیلئے ٹکٹوں کی خریداری اور رعایتی نرخوں پر دیگر سہولیات کی فراہمی کی پیشکش کی جائے گی ۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور نادرا اس منصوبے کو جلد از جلد شروع کرنے کیلئے کے واضح حکمت عملی تشکیل دیں گے ۔