امریکہ نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ اس کے تجارتی تعلقات میں رواں سال نمایاں بہتری آئے گی۔
یہ بات وائٹ ہائوس کے ڈپٹی پریس سیکرٹری Judd Deere نے صدرڈونلڈٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان گزشتہ جمعرات کو ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہاکہ دونوں رہنمائوں نے گفتگو کے دوران دوطرفہ مستحکم تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔ڈپٹی پریس سیکرٹری نے کہاکہ فریقین نے امریکہ او ر پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری اورعوامی سطح پر روابط میں اضافے کابھی عزم ظاہر کیا۔