سعودی عرب: ڈیجیٹل چالان سسٹم کا آغاز کل سے ہوگا
نجران (اے پی پی)سعودی ہائی وے پولیس حکام کے مطابق ہائی ویز اور اہم شاہراہوں پر سیٹ بیلٹ اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والوں کے خلاف ڈیجیٹل چالان سسٹم کا آغاز بروز اتوار سے کیا جائے گا۔ہائی وے پولیس نے ٹویٹر پر انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کے سلامتی قوانین پر سختی سے عمل کیاجائے۔ سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر150 ریال چالان کیا جائے گا جبکہ 30 دن کے اندر دوسری بارخلاف ورزی ریکارڈ ہونے پر چالان کی رقم ڈبل یا 24 گھنٹے لاک اپ میں بھی بند کیاجاسکتا ہے۔دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نجران کے علاقے میں خود کار چالان سسٹم کو (کل) سے فعال کیا جارہا ہے، خاص طور پر ہائی ویز اور ایسی اہم شاہراہوں پر ڈیجیٹل سسٹم’’ ساحر‘‘ نصب کیا جارہا ہے جہاں بہت زیادہ ٹریفک ہوتی ہے۔