لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں 50 اوتھ کمشنرز تعینات کر دیئے
لاہور (اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس قاسم خان کی ہدایت پر 19 اضلاع و تحصیلوں میں 50 اوتھ کمشنرز تعینات کر دیئے گئے خواتین وکلاء کی بڑی تعداد شامل ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں اوتھ کمشنرز کی تعیناتی کردی لاہور ہائی کورٹ کے سینیئر جج مسٹر جسٹس قاسم خان کی منظوری کے بعد پنجاب کے کل 19 اضلاع اور تحصیلوں میں 50 اوتھ کمشنرز تعینات کئے گئے ہیں جن میں خواتین وکلاء کی بڑی تعداد شامل ہے پنجاب کی مختلف ضلعی اور تحصیل عدالتوں میں تعینات ہونے والے اوتھ کمشنر میں 23 مرد وکلاء جبکہ 27 خواتین وکلاء شامل ہیں جسٹس محمد قاسم خان نے پہلے ہی ہر ضلعی عدالت اور تحصیل عدالت میں خواتین وکلاء کیلئے پچیس فیصد کوٹہ مختص کرنے کی منظوری دے رکھی ہے جس کی روشنی میں حالیہ تعیناتیوں میں اس کا خاص خیال رکھتے ہوئے خالی سیٹوں پر خواتین وکلاء کی بڑی تعداد کو بطور اوتھ کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔