اشارہ
مجھے تو مسلمانوں کے مستقبل سے قطعاً کوئی مایوسی نہیں۔ ہمارا کوئی مسئلہ ہے تو قیادت کا ہے۔ ہمارے دعوے اور اقدامات ہی جن کی طرف آپ کا اشارہ ہے‘ اس امر کا ثبوت ہیں کہ ہم میں سے کوئی مومن اٹھ کھڑا ہوگا اور اس کا خلوص اور دیانتداری ساری قوم کو ایک مرکز پرجمع کر دے گا۔ یہ محض خیال ہی خیال نہیں ایک حقیقت ہے۔
(ماخوذ از کتاب اقبالیات سید نذیر نیازی مرتبہ عبداللہ شاہ ہاشمی)