دبئی حکومت نے سرکاری اداروں کے ملازمین کے لئے اوورٹائم کے نئے ضوابط کا اعلان کردیا ہے۔ نئے ضوابط پر عملدآمد یکم جنوری سے ہوگا۔ دبئی حکومت نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو اوور ٹائم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ادارے کے سربراہ کی طرف سے اوورٹائم کرنے کا تحریری مطالبہ کیا گیا ہو۔ اوور ٹائم کرنے والے ملازم کے لئے ضروری تھا کہ اس نے ہفتہ میں 40گھنٹے کی ڈیوٹی ادا کی ہو تاہم اس شرط کو اب منسوخ کردیا گیا ہے۔اوور ٹائم اس وقت معتبر ہوگا جب یہ ڈیوٹی اوقات کے علاوہ کیا جائے گا یا ہفتہ وار یا سرکاری تعطیلات کے دنوں میں کیا جائے گا۔ ادارے کے لئے ضروری کہ ملازم سے اوور ٹائم کا مطالبہ کرنے سے پہلے اپنے بجٹ میں اوور ٹائم کے لئے مخصوص رقم کی موجودگی دیکھے تاکہ ادائیگی میں کوئی مشکل نہ ہو۔ اوور ٹائم ادارے کے تمام ملازمین کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے ادارے کے چند اہم عہدیداروں کو ہی اوور ٹائم کی اجازت تھی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024