وفاقی کابینہ نے 31 دسمبر سے اسمگل موبائل پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا، عارف عثمانی کو نیشنل بینک کا نیا صدر مقررکردیا گیا، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کا عبدالجبار شاہین کو ایڈیشنل چارج دے دیا گیا، وزیراعظم پاکستان کرتارپور سرحد کا افتتاح کریں گے، کرتارپور بارڈر کھولنے کی بہت بڑی تقریب ہو گی ۔یہ فیصلے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں وزرا کو آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا گیا۔ 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو دورہ یو اے ای اور ملائیشیا سمیت آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا۔
اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چینی سفارت خانے اور اورکزئی حملے سر پرائز نہیں ہیں، ہمیں پہلے سے خدشہ تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ معاہدوں کے بعد کچھ طاقتوں کو فکر لاحق تھی، کچھ طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ معاہدوں کو سامنے نہیں لاسکتے وہ خفیہ ہیں، سب کو پتہ ہے ایسے معاہدے کسی ملک اور پاکستان کے درمیان نہیں ہوئے لہذا ان معاہدوں کے بعد خدشات تھے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معیشت مستحکم ہو رہی ہے جب کہ پاکستان میں انتشار دیکھنے والوں نے ایسا کرنا تھا۔