وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے کراچی کو ایک بڑی سازش سے بچاتے ہوئے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا‘ آپریشن میں دو جوانوں نے خون کا نذرانہ پیش کیا۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سکیورٹی اداروں نے کراچی کو ایک بڑی سازش سے بچا لیا۔ تمام دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ آپریشن میں پولیس کے دو جوانوں نے خون کا نذرانہ پیش کیا۔ چائنہ قونصلیٹ کے تمام اہلکار محفوظ ہیں۔ سازش کی تہہ تک پہنچیں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024